The body needs red blood cells for its survival. These cells provide hemoglobin to the body. Hemoglobin is a complex molecule attached to the molecule of iron that carries oxygen from lungs to other parts of the body. There are many causes of anemia, but major ones are heavy loss of blood due to some injury, operation or during childbirth. Any lethal disease can also cause blood deficiency like that of cancer, ulcer and acute gastric ailments. Sometimes depression, tension and use of some medicines can cause it. Our today's remedy proves beneficial in mild cases of anemia.
جسم کو اپنی بقا کے لیے سرخ خون کے ذرات کی ضرورت پڑتی ہے ـ یہ ذرات جسم کو ہیمو گلوبن مہیا کرتے ہیں جو کہ ایک پیچیدہ پروٹین ہے اور فولاد کے مالیکیول سے جڑا ہوتا ہے ـ یہ مالیکیول آکسیجن پھپھڑوں سے باقی جسم تک لے جاتے ہیں ـ یوں تو خون کی کمی کی کئی وجوہات ہیں لیکن خون کا بہت زیادہ ضائع ہو جانا اس کی ایک بڑی وجہ ہے ـ ایسا یا تو کسی ایکسیڈنٹ یا آپریشن میں ہوتا ہے یا بچے کی پیدائش کے وقت ـ کسی مہلک عارضے کی وجہ سے بھی جسم سے خون رستا ہے ـ عام طور پر السر اور گیس کی بیماریاں بھی اس کی وجہ بنتی ہیں اورکینسر بھی اسی کا پیش خیمہ ہے ـ بعض دواؤں کا استعمال بھی اس عارضے میں مبتلا کر سکتا ہے۔ آج کا ہمارا سادہ سا نسخہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بہت بہترین ثابت ہوا ہے ـ



0 comments:
Post a Comment