Different types of viruses can cause the
common cold which is a self-limited contagious disease. Medically referred
to as a viral upper respiratory tract infection, symptoms of the common
cold may include cough, sore throat, low-grade fever, nasal congestion,
runny nose, and sneezing. The same common cold related cough can develop into whooping cough
if not addressed in time.
موسمی تبدیلی کے دوران ہونے والی کھانسی کوئی بیماری نہیں بلکہ یہ سانس کی نالیوں اور پھیپھڑوں میں مختلف قسم کی حساسیت کارد عمل ہے ـ اسکے ساتھ اکثرسردرد ہوجاتا ہے اور چھینکیں بھی آتی ہیں ـ فضاء میں موجود جرثومے، ٹھنڈک کے اثرات، پولن، دھول مٹی وغیرہ ان علامات کا باعث بنتے ہیں ـ کمزور قوت مدافعت کے حضرات ان مسائل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ـ اگر صحیح وقت پراور مناسب طریقے سے ان سے نمٹ لیا جائے تو ہم کئی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں ـ صحیح وقت پر علاج نہ کرنے سے یہی مسئلہ کالی کھانسی میں بھی
تبدیل ہوسکتا ہے ـ ہمارا آج کا نسخہ سردی کی اور کالی کھانسی کیلئے ایک اچھا علاج ہے ـ
ھوالشافی
پیاز آدھا کلو
Onion 500 kg
شہد حسب ضرورت
Honey as required
پیاز چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور کسی شیشے کے برتن میں ڈال کے اتنا شہد ڈالیں کہ ساری پیاز چھپ جائے ـ اب برتن کو ڈھک کر کسی گرم جگہ پر ایک ہفتے کیلئے چھوڑدیں ـ اس عرصے میں شربت تیار ہوجائگا ـ بڑوں کیلئے ایک کھانے کا چمچہ اور دو سال سے بڑے بچوں کیلئے ایک چھوٹا چائے کا صبح شام ـ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز ـ
Peel and cut onions into small pieces. Put them in a glass bowl and cover them with honey well. Put a lid and leave the bowl at a warm place for a week. Syrup will be ready in seven days. One tablespoon for adults and one teaspoon for children 2 to 12 twice a day. Avoid cold and sour things.



0 comments:
Post a Comment