Insomnia is not a disease, but a symptom of some other problem. Tension, depression, frequent disappointments, any chronic ailment or medicine, anxiety or continuous use of tea or coffee can cause lack of sleep. Mood swings and deep thoughts as result of events occurred during the day may also lead to this state. If the cause is known, we may address the issue. But remember sedatives or tranquillisers are not a permanent solution. Today's simple remedy is not only a medicine, but also a brain tonic which resumes sleep and strengthens nervous system.
نیند کی کمی بیماری نہں بلکہ کسی مسئلے کی علامت ہے ـ ذہنی دباؤ، مایوسی کا تسلسل، کوئی بیماری یا دوا، بے چینی یا تواتر سے چائے یا کافی کا استعمال بے خوابی کا سبب ہوسکتا ہے ـ دن بھر میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے مزاج میں تبدیلی یا گہری سوچ بھی اس کا سبب بن سکتی ہے ـ اگر وجہ کا علم ہوتو ہم خود اس مسئلے سے بخوبی نمٹ سکتے ہیں ـ لیکن یاد رکھئے کہ اسکا علاج نشہ آور ادویات نہں ـ آج کا مختصر نسخہ ایک دوا کے ساتھ ساتھ مقوی دماغ ٹانک بھی ہے جو نیند بھی بحال کرتا ہے اور دماغ کو قوت بھی بخشتا ہے ـ
ھوالشافی
کاغذی بادام 7 عدد
Indian almond 7
خشخاش 1/2 چائے کا چمچہ
Poppy seeds 1/2 teaspoon
دودھ ایک گلاس
Milk 1 glass
بادام چار گھنٹے پانی میں بھگوکر چھیل لیں اور خشخاش کے ساتھ اچھی طرح پیس لیں ـ پھردودھ میں پکا لیں اور کمرے کے درجہء حرارت پر ٹھنڈا کرکے رات میں پی لیں ـ




0 comments:
Post a Comment